مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغرب میں چین کامن پسند دوست بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بات چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر کہی۔ کیمرون کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ جوہری شعبے میں طے پانے والے معاہدے سے ملازمتوں کے 25 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے، جب کہ 60لاکھ گھروں کو بجلی میسر آئے گی۔ کیمرون نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات اختلافی موضوعات پر بات چیت میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغرب میں چین کامن پسند دوست بننا چاہتا ہے۔
News ID 1859057
آپ کا تبصرہ